نگران وزیراعظم کی تقرری؛ عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 4 نام دے دیئے

ویب ڈیسک  جمعرات 7 اپريل 2022
کمیٹی میں اسد قیصر، پرویز خٹک، شفقت محمود، شیریں مزاری شامل ہیں

کمیٹی میں اسد قیصر، پرویز خٹک، شفقت محمود، شیریں مزاری شامل ہیں

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کے جواب میں پارلیمانی کمیٹی کے لیے 4 نام ارسال کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی  کے اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا اور نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام طلب کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے 4 نام اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال  کردیئے ہیں، کمیٹی میں اسد قیصر، پرویز خٹک، شفقت محمود، شیریں مزاری شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔