- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
امیتابھ بچن کا سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

اداکار نے ناقدین کا منہ بند کردیا (ٖفوٹو، فائل)
ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دے کر منہ بند کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی فلم ’دسویں‘ ریلیز ہونے جارہی ہے، اس حوالے سے امیتابھ سوشل میڈیا پر پوسٹوں کے ذریعے پروجیکٹ کی تعریف اور تشہیر کررہے ہیں۔
کئی صارفین نے امیتابھ بچن کے اس اقدام پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا وہ اپنے بیٹے کی فلم کی تشہیر میں لگے ہوئے ہیں جس پر بالی ووڈ کے شہنشاہ نے بھی جوابی ردعمل دیا۔
T 4243 – जी हाँ हुज़ूर, मैं करता हूँ : बधाई, प्रचार, मंगलाचार !!!
क्या कर लोगे ~ ??— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) April 6, 2022
سینئر اداکار نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں حضور میں تشہیر کرتا ہوں، مبارک باد دیتا ہوں اور تعریف بھی کرتا ہوں، تم لوگ کیا کرلو گے؟۔ یہ سن کر امیتابھ بچن کے ناقدین خاموش ہوگئے۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی فلم کی زیادہ تشہیر نہیں کرتے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نے دسویں فلم بنانے میں بہت محنت کی ہے، فلم کو ضرور دیکھیئے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔