بہاولنگر، کمسن بچے کے رفع حاجت کرنے پر سنگ دل زمیندار کا بچے پر بہیمانہ تشدد

ویب ڈیسک  جمعرات 7 اپريل 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں فصل میں کم سن بچے کا رفع حاجت کرنا اہلخانہ کو مہنگا پڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگر میں کم سن بچے کی جانب سے رفع حاجت کردینے پر بااثر زمیندار نے بچے اور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا جبکہ ماں بچے کو بچانے آئی تو اسے بھی مارا پیٹا گیا جو 5 ماہ کی حاملہ تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بااثر رمیندار کی جانب سے تشدد اور ساتھیوں متاثرہ خاندان کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ گھر کو اگ لگانے سے ہمارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ بکری کے تین بچے اور مرغیوں کی بھی موت ہوگئی ہے۔

متاثرہ خاتون اور کم سن بچے کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان انصاف کے لئے ڈی پی او آفس پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔