- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد

تینوں کی موت پراسرار ہوئی ہے (فوٹو، فائل)
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں تاہم متفیوں کی موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ لائٹ ہاؤس آدم مسجد کے قریب سے ضعیف المعر شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 65 سالہ فیروز کے نام سے کی گئی تاہم فوری طور پر وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہو سکا، ابتدائی تحقیقات میں ہلاکت طبعی معلوم ہوتی ہے لیکن ہم مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں کورنگی 6 نمبر گلستان مارکیٹ کے قریب فٹ پاتھ پر 62 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی طور پر متوفی کی ہلاکت کو طبعی بتایا گیا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
اسی طرح پیر آباد کے علاقے پاچا خان چوک رحمن اسپتال کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی، متوفی کی فوری طور پر شناخت اور وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہو سکا جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔