اقوام متحدہ نے روس کی ہیومن رائٹس کونسل کی رکنیت معطل کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 7 اپريل 2022
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

جنیوا: اقوام متحدہ نے ووٹ کی اکثریت سے انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت معطل کردی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کو اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

قرارداد کی منظوری کیلئے 93 ممالک نے روس کو معطل کیے جانے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 24 ممالک نے مخالفت میں اور 58 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ہیومن رائٹس کونسل سے روس کو معطل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دو تہائی اکثریت ووٹس کی ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ 2011 اقوام متحدہ نے معمر قذافی کے حکومت مخالف مظاہرین پر پرتشدد کریک ڈاؤن کے ردِعمل میں لیبیا کو بھی انسانی حقوق کونسل سے معطل کیا تھا جس کے بعد اب روس ہیومن رائٹس کونسل سے معطل کیے جانے والا دوسرا ملک بن چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔