- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
- پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار
- والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا
- عالمی مارکیٹ میی ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
- رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو چھوڑے، خود ہی انتخابات کی تاریخ دیدے،لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
پاکستان کے لیے آخری لمحے اور آخری گیند تک لڑوں گا، وزیراعظم

کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزرا اور مشیر شرکت کریں گے جبکہ وزرائے مملکت اور معاونین کابینہ ڈویژن سے آن لائن شریک ہوں گے (فائل فوٹو)
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوم کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے آخری لمحے ، آخری گیند تک لڑوں گا اور جمعے کی شام قوم سے خطاب کروں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں نے جمعے کو کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کیے ہیں، جس کے بعد قوم سے خطاب کروں گا۔
قبل ازیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب سے متعلق بیانات جاری کیے۔
دونوں وزرا نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا، جس کے بعد وہ رات کو قوم سے انتہائی اہم خطاب کریں گے۔
کابینہ کا خصوصی اجلاس صبح گیارہ بجے طلب
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جمعے کی صبح 11 بجے طلب کرلیا، جس میں وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے مشیر شرکت کریں گے جبکہ وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی کابینہ ڈویژن سے اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کریں گے، وزیراعظم
دریں اثنا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور مستقبل کی صورت حال پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی کے حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔ اس اہم میٹنگ میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اور قانونی ماہرین بھی شریک تھے۔
میں نے کل وفاقی کابینہ اور اپنی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کئے ہیں جبکہ شام میں قوم سے مخاطب ہوں گا۔ قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے لڑا ہوں اور آخری لمحے آخری گیند تک مقابلہ کرتا رہوں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 7, 2022
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق حکومت نے موجودہ صورت حال میں مختلف آپشنز پر غور بھی کیا، جبکہ پارلیمانی کمیٹی اور کابینہ کا اجلاس بلانے پر حتمی اتفاق کیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے کسی بھی فیصلے کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دے کر قومی اسمبلی بحال کردی
وزیراعظم نے قانونی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لئے تیار ہے، ہم غیر ملکی سازش کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے لاجر بینچ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کا مختصر اور متفقہ فیصلہ جاری کیا، جس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے کر قومی اسمبلی کو تین اپریل کی حیثیت میں بحال کرنے اور عوم اعتماد کی ووٹنگ کے لیے 9 اپریل کو اجلاس بلانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔