- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
عدالت عظمٰی کا فیصلہ کسی کی ہار جیت نہیں بلکہ آئین اور قوم کی فتح ہے، متحدہ اپوزیشن

ہم سب صحیح وقت پر تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑے ہیں، خالد مقبول
اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمٰی نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا، یہ کسی کی ہار یا جیت نہیں بلکہ آئین، پاکستان، قوم اور عدلیہ کی جیت ہے، حکومت بنا کر مشاورت سے ملک کی خدمت کریں گے۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ سننے کے بعد متحدہ اپوزیشن کے قائدین قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جہاں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شہبازشریف نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں پاکستان کا مستقبل محفوظ ہوا، سارے سرپرائز جعلی نکلے، کسی فراڈ کی اب کوئی گنجائش نہیں۔
شہبازشریف نے واضح کیا کہ ان کی ڈکشنری میں انتقام کا لفظ نہیں ہے البتہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، اپوزیشن لیڈر نے اصلاحات کے لیے پارلیمان میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان بھی کر دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب جمہوریت کی بحالی کی طرف بڑھیں گے، ایسی اصلاحات کریں گے جو سب کو قبول ہوں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ کل یومِ تشکر منایا جائے گا، مولانا فضل الرحمان
ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم سب صحیح وقت پر تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دے کر قومی اسمبلی بحال کردی
جے یو آئی ف کے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ قوم کو منتشر ہونے سے بچانا ہے، جمہوری، معاشی اور انسانی حقوق دلوائیں گے۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ مظلوموں کو امید کی کرن نظر آئی ہے، جو آنے والے وقت میں روشنی بنے گی۔ اے این پی کے امیر حیدر ہوتی نے کہا ہم وسری طرف والوں کو بھی غدار نہیں کہتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔