- آصف زرداری پر الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- نیب ترامیم سے کن کن کیسز کو فائدہ پہنچا؟سپریم کورٹ
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
- مزاروں پر کروڑوں کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار
- حج کے لیے پیدل سفر کرنیوالا بھارتی نوجوان شہاب چتور پاکستان پہنچ گیا
- بار بار انتخابات سے ملک میں انتشار ہوگا، الیکشن پہلے بھی ملتوی ہوتے رہے، سعد رفیق
- ’’بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ہندوستان آئے گا‘‘
- توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
- احتساب عدالت؛ وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع
- تباہ کن زلزلہ؛ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ
- 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
آئی سی سی چیئر مین، بھارتی امیدواروں کی فہرست طویل

موجودہ سربراہ گریگ برکلے کی جانب سے مستقبل کا فیصلہ 9 مئی تک متوقع ۔ فوٹو:فائل
کراچی: آئی سی سی چیئرمین کیلیے بھارتی امیدواروں کی فہرست طویل ہونے لگی۔
ساروگنگولی اور جے شاہ کے بعد اب انوراگ ٹھاکر کا نام بھی سامنے آگیا، بی سی سی آئی میں ذمہ داری کیلیے ’نااہل‘ فیڈرل وزیر کو عالمی گورننگ باڈی میں انٹری کا شوق چرانے لگا، رواں ہفتے شیڈول کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں اس حوالے سے بات ہوگی، موجودہ سربراہ گریگ برکلے کی جانب سے مستقبل کا فیصلہ 9 مئی تک متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ کی میٹنگ رواں ہفتے دبئی میں ہونے والی ہے، دیگر اہم ایشوز سے قطع نظر اس وقت بھارتی کرکٹ بورڈ کی پوری توجہ اس بار پر مرکوز ہے کہ موجودہ چیئرمین گریگ برکلے اگلی مدت کیلیے بھی الیکشن میں حصہ لیتے ہیں یا نہیں، ان کے عہدے کی مدت رواں برس نومبر میں ختم ہوگی، قانونی طور پر وہ مزید 2 مدتوں کیلیے انتخاب میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔
چند روز قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ وہ مزید اس عہدے پر کام جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر ساروگنگولی اور سیکریٹری جے شاہ میں سے کسی ایک کے الیکشن لڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا، مگر اب اس میں ایک اور بھارتی شخصیت انوراگ ٹھاکر بھی شامل ہوگئے،وہ ماضی میں صدر بی سی سی آئی اور ڈائریکٹر آئی سی سی کے طور پر کام کرچکے ہیں۔
انوراگ ان دنوں فیڈرل وزیر ہیں، اس لیے لودھا سفارشات کے تحت وہ منسٹر ہوتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی ذمہ داری سنبھالنے کیلیے نااہل ہیں، مگر آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کیلیے انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔
چیئرمین کے الیکشن یا ری الیکشن کے عمل کا آغاز رواں ہفتے دبئی میں شیڈول میٹنگ میں کیا جائے گا ، 9 مئی تک یہ واضح ہوجائے گا کہ گریگ برکلے اگلی مدت کیلیے انتخاب میں حصہ لیں گے یا یہی مدت مکمل کرکے ذمہ داری سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ اگر وہ اگلی مدت کیلیے سامنے نہیں آئے تو پھر بی سی سی آئی کی جانب سے اپنا امیدوار میدان میں اتارا جائے گا جو ممکنہ طور پر انوراگ ٹھاکر بھی ہوسکتے ہیں، انھیں ایک بار پھر کرکٹ سے جڑنے کا شوق چرا رہا ہے، اس صورت میں سارو گنگولی اور جے شاہ بی سی سی آئی میں اپنی موجودہ ذمہ داری پر ہی کام جاری رکھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔