- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
وزیراعلیٰ کا انتخاب؛ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر عائد اعتراض ختم کردیا

درخواست میں پنجاب اسمبلی کے احاطے کو سیل کرنے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے (فوٹو : فائل)
لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کی وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کرانے کی درخواست پررجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
حمزہ شہباز نے پنجاب میں وزیراعلی کا انتخاب کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرکی تھی۔ رجسٹرار آفس نے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیکرکے احکامات عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتے۔ حمزہ شہباز کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت ہوگی۔ لاہورہائیکورٹ نے اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لئے مقررکرنے کی ہدایت کردی۔
درخواست میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ یکم اپریل سے وزیراعلی پنجاب کا عہدہ خالی ہے لہٰذا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا کر کے فوری طورپر وزیراعلی کا انتخاب کرایا جائے۔ درخواست میں پنجاب اسمبلی کے احاطے کو سیل کرنے کے اقدام کو بھی غیر قانونی قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لے کر جائیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال نے گزشتہ روزاسپیکررولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی کا معاملہ لاہورہائیکورٹ لے جانے کی ہدایت کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔