وزیراعظم آج شام اہم اعلان کریں گے، فیصل جاوید

ویب ڈیسک  جمعـء 8 اپريل 2022
عمران خان کوچیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے،فیصل جاوید:فوٹو:فائل

عمران خان کوچیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے،فیصل جاوید:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔

سینٹرفیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا کہ بظاہراپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگرایسا نہیں ہے وہ ہارچکے ہیں۔ الفاظ یاد رکھیے گا مٹھائی پھرضائع ہوگی۔

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے آنے والا وقت بتائے گا انشااللہ۔ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے۔ وہ اپنی قوم کوکبھی مایوس نہیں کریں گے۔عمران خان کوچیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔