- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
آئندہ تین روز شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کراچی: اگلے تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ 14 اپریل سے گرمی کی نئی لہر متوقع ہے، جمعہ کو پارہ 40.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو صبح کے وقت کم سے کم پارہ کئی ڈگری اضافے سے 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 42 جبکہ شام کو 32 فیصد رہا، شہر میں گرم اور خشک موسم ریکارڈ ہوا، دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند ہونے جبکہ بلوچستان کی ریگسستانی ہوائیں چلنے کی وجہ سے گزشتہ روز کی طرح لو کے تھپیڑے چلے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق موجودہ گرمی اپر ائیر میں 18 سے 20 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک ہائی پریشر کے سبب بڑھ رہی ہے کیونکہ مذکورہ ہائی پریشر سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کو متاثر کررہا ہے، ہفتہ سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی ہوگی، 14 یا 15 اپریل سے شہر میں موسم ایک مرتبہ پھر گرم ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔