طالبان کی ہلمند میں اسلحہ ڈپوپرامریکی فضائی حملے کی تردید

ویب ڈیسک  جمعـء 8 اپريل 2022
ہلمند میں امریکی فضائیہ کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی،ذبیح اللہ مجاہد:فوٹو:فائل

ہلمند میں امریکی فضائیہ کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی،ذبیح اللہ مجاہد:فوٹو:فائل

کابل: طالبان حکومت نے ہلمند صوبے میں اسلحے کے ڈپوپرامریکی فضائی حملے کی تردید کردی۔

افغان حکومت کے قائم مقام ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے بیان میں میڈیا رپورٹس کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبے ہلمند میں اسلحہ ڈپو پرکوئی امریکی فضائی حملہ نہیں ہوا۔

ترجمان افغان حکومت کا کہنا تھا کہ ہلمند میں امریکی فضائیہ کے حملے کی اطلاعات درست نہیں۔ صحرائی علاقے میں جنگ میں بچ جانے والے دھماکہ خیز مواد کوتباہ کیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا پردعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فضائیہ کے افغان صوبے ہلمند میں اسلحہ ڈپوتباہ کردیا گیا۔ ہلمند میں فوجی اڈے کے قریب زوردار دھماکہ ہواتھا۔مقامی حکام نے بھی اسلحہ ڈپوپرامریکی فضائیہ کے حملے کی تردید کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔