الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حلقہ بندیوں پر کام کا آغاز کردیا

حلقہ بندیوں کا کام 4 ماہ میں مکمل کیا جائے، الیکشن کمیشن کا حکم


ویب ڈیسک April 08, 2022
حلقہ بندیوں کا کام 4 ماہ میں مکمل کیا جائے، الیکشن کمیشن کا حکم۔ فوٹو:فائل

SYDNEY: الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حلقہ بندیوں پر کام کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ممبرز اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت، گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں انتخاب کے لیے حلقہ بندیوں کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے الیکشن کمیشن پر بیان بازی کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن میں جاری کیسز پر بھی بات چیت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے، ملک کے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی حد بندی کی جائے گی اورالیکشن کمیشن مردم شماری 2017 کے نتائج کے مطابق حلقہ بندیاں کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ حلقہ بندیوں کا کام 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں