وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ویب ڈیسک  جمعـء 8 اپريل 2022
عدم اعتماد کو بیس فیصد اراکین کی حمایت حاصل ہے، (فائل فوٹو)

عدم اعتماد کو بیس فیصد اراکین کی حمایت حاصل ہے، (فائل فوٹو)

 پشاور: اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔

ایکسیرپس نیوز کے مطابق اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمعے کے روز سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائی جس پر بیس سے زائد اراکین کے دستخط ہیں۔

اپوزیشن رکن خوش دل خان نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حمایت یافتہ اراکین اراکین کی تعداد 20 فیصد سے زیادہ ہے، ہم وزیراعلیٰ کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔