علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

 اتوار 10 اپريل 2022
11تا 17 اپریل 2022

11تا 17 اپریل 2022

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
ابتدائے ہفتہ دو ایام اچھے ہیں دوست احباب کا تعاون حاصل رہے گا۔ بدھ اور جمعرات اپنی صحت کا خیال رکھیں، کچھ مشکل ہوسکتی ہے کسی سبزباغ کے چکر میں نہ پڑیے گا۔ بیرون ملک سے متعلقہ امور میں کام یابی مل سکتی ہے امیگریشن کا اٹکا ہوا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ غیراخلاقی خفیہ امور سے اجتناب کریں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
کسی بات پر باس سے اختلاف رائے ہوسکتا ہے۔ کوشش کیجیے گا کہ اس میں شدت نہ آجائے، بدھ جمعرات دو دن اہم ہیں، اولاد سے خوشی اور سکون ملے گا اولاد کی خوشی مل سکتی ہے۔ شادی، منگنی یا ایسا ہی کوئی نیا رشتہ پیدا ہوسکتا ہے۔ مالی فائدہ اس ہفتے کے آخر تک ہوسکتا ہے۔ ہفتہ اور اتوار چودھویں کا چاند، صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
پیر منگل سفر ہوسکتا ہے۔ کیریئر میں اہم تبدیلیوں کا امکان موجود ہے۔ ترقی ہوسکتی ہے ذمہ داریاں بڑھ سکتی ہیں۔ پیر سے جمعہ تک تیزی سے حالات میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ ذہنی طور پر تیار رہیں، اگرچہ ازدواجی حوالے سے کچھ الجھنوں اور مسائل کا اندیشہ ہے لیکن کیریئر میں بہتری آرہی ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22 جون تا 23 جولائی
پیر اور منگل کو چاند کی آپ کی جیب میں موجودگی آمدن میں اضافے کی نشان دہی کررہی ہے۔ بدھ اور جمعرات کو سفر ہوسکتا ہے۔ میل ملاقات کا سلسلہ معمول سے زیادہ ہوسکتا ہے۔ کچھ قریبی لوگوں سے گرماگرمی بھی ہوسکتی ہے۔ ہفتہ اور اتوار آمدن میں بہتری کے لیے ایک اور دن ہوسکتا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
آٹھویں خانے یعنی وراثتی میں سیارگان کا اجتماع نشان دہی کررہا ہے کہ ممکنہ طور پر پرانا لٹکا ہوا مسئلہ حل ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ اس ہفتے کے آخری ایام یعنی ہفتہ اور اتوار کو سفر ہوسکتا ہے جو کہ مالی فائدے کی وجہ بن سکتا ہے، ازدواجی تعلقات بہتر ہوں گے۔ ممکن ہے یہ وراثتی فوائد آپ کے ساتھی ہی کی وجہ سے ہوں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
ساتویں یعنی تعلقات کے خانے میں سیارگان کا اجتماع بتاتا ہے کہ آپ کا سوشل سرکل وسیع ہوگا۔ آپ کا معاشرتی وقار بلند ہوگا، یہاں زہرہ اور مریخ کی موجودگی بتاتی ہے کہ منگنی یا شادی یا ایسا کوئی رشتہ بن سکتا ہے۔ نیپچون اور مشتری کا قران اس کی مزید تصدیق کررہا ہے، اس حوالے سے بدھ اور جمعرات کے ایام کافی سازگار نظر آرہے ہیں۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
شریکِ حیات کی صحت کا خیال رکھیں اور باہم تعلقات کو بھی نرم و شگفتہ رکھیں کسی تلخی کی بھینٹ نہ چڑھنے دیں۔ آپ کے بزنس اور کام میں جہاں بہتر مواقع ملتے نظر آتے ہیں وہیں کام کا دباؤ آپ کی صحت اور معمولات کو متاثر کرسکتا ہے۔ پیر اور منگل اچھے دن ہیں کسی پرانے دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
پیر اور منگل کو کیریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع مل سکتے ہیں۔ باس کا تعاون حاصل ہوگا، آپ کی کارکردگی کو سراہا جائے گا۔ آپ کا سیارہ محبت کے خانے میں محبت کے سیارے کے ساتھ ملاقات کررہا ہے۔ رومانی حوالے سے یہ ایک خوب صورت وقت ہوسکتا ہے، بچوں کے حوالے سے کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ شریکِ حیات ممکن ہے کچھ چبھتے ہوئے سوالات سے آپ کو تنگ کرے۔ نرمی سے سامنا کیجیے گا۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
پیر اور منگل والد یا والد جیسی کسی شخصیت سے مراسم میں مزید خوب صورتی اور مضبوطی ہوسکتی ہے۔ ممکن ہے آپ والد کو ایک محبوب کی نشست پر بٹھادیں۔ یہ ہفتہ کئی حوالوں سے نئی منصوبہ بندیوں کا وقت ہے۔ ممکن ہے پہلے سے جاری کاموں میں نئی صورت حال کے پیش نظر جاری منصوبوں میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت محسوس ہو۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
سفر ہوں گے، رابطے بڑھیں گے، پراپرٹی اور زمین سے متعلقہ امور میں مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ آن لائن یا بیرون ملک سے متعلق کسی جاری کام میں فائدہ ہوسکتا ہے یا کوئی نیا موقع بھی مل سکتا ہے، محبوب سے کسی بات پر اختلاف ہوسکتا ہے۔ بچوں کے حوالے سے کوئی فکر لاحق ہوسکتی ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
آپ کے اس ہفتے کے زائچے میں سب سے اہم بات چارسیارگان کا آپ کی آمدن کے خانے میں اجتماع ہے۔ یہ وقت ممکنہ طور پر مالی حوالے سے ایک شان دار وقت ہوسکتا ہے۔ آپ زندگی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں اس ہفتے مالی حوالے سے یقیناً اچھی خبر ملنے کا امکان موجود ہے۔ پیر اور منگل کوئی نیا معاہدہ طے پاسکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
سیاروں کے آپ کے طالع میں اجتماع سے لگتا ہے کہ آپ اپنے کیریئر سے متعلق کسی اہم موڑ پر آگئے ہیں۔ اہم فیصلے اور اقدام کرتے نظر آتے ہیں۔ مالی فائدہ ہوگا۔ اخراجات کے معاملے میں آپ اگرچہ بے حد سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن پھر بھی غیرمتوقع اخراجات ہوسکتے ہیں، والدہ کی صحت کا خیال رکھیں گھر کے حوالے سے کسی الجھن کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔