روحانیت

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 10 اپريل 2022
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ ۔  فوٹو : فائل

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ ۔ فوٹو : فائل

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب،ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف (ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
11تا 17 اپریل 2022
پیر 11 اپریل 2022
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔سفر اور کالز کا تعلق جذباتی رشتوں اور مالی امور سے متعلق ہوسکتا ہے۔1,2,5,6,7اور9کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔
3,4 اور8 عدد والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم، یارحمٰن، یااللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 12 اپریل 2022
آج کا حاکم عدد4 ہے۔ایک اہم دن جو معاملات الٹ پلٹ کرسکتا ہے۔ تبدیلیوں سے بھرپور دن ہوسکتا ہے۔1,2,3,6,7اور8 عدد والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔4,5اور9 والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 13اپریل 2022
آج کا حاکم عدد 1 ہے۔ نیا قانون سامنے آسکتا ہے، نیا حکم جاری ہوسکتا ہے، نیا سسٹم سامنے آسکتا ہے۔1,2,4,5,6اور9 اور عدد والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔3,7اور8 عدد والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”یاخبیرُیا وکیلُ، یااللہ” 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 14 اپریل 2022
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ ایسا ہوسکتا ہے کہ کچھ حلقے یا کچھ لوگ مذہب کو بطورِکارڈ استعمال کریں تلخی کا اندیشہ موجود ہے۔1,2,3,5,6اور7عدد والوں کے لیے بہتر دن ہے۔4,8 اور9 عدد والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس یا وھابُ یااللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 15اپریل 2022
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔منگل کے بعد اس ہفتے کا ایک اور اہم دن۔ غیرمتوقع حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔1,2,3,6,7اور8کے لیے بہتری کی امید ہے۔
4,5اور9عدد والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 16 اپریل 2022
آج کا حاکم عدد 7ہے۔غیرمتوقع طور پر ایک بہتر دن کی امید کی جاسکتی ہے۔ سیروتفریح کے لیے معاون دن ہوسکتا ہے۔3,4,5,7,8 اور9 عدد والوں کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔1,2اور6 عدد کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذوریا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 17 اپریل 2022
آج کا حاکم نمبر 1 ہے۔ حکم راں طبقے کے لیے ایک اچھا وقت ہے کسی کام کی ابتدا کے لیے ایک سازگار دن ہوسکتا ہے۔1,2,4,5,6اور9کے لیے اچھا دن کی امید ہے 3,7اور8 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی، یاقیوم، یااللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔