- مفتی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
- کراچی کے مال میں دکان سے 80 لاکھ کے موبائل فون چوری
- منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ مینیجر بننے سے معذرت کرلی
- پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں
- پنڈی میں طالبعلم کا اغوا اور قتل، پولیس مقابلے میں اغوا کار بچے کا ٹیچر ہلاک
- لاہور؛ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایس پی جاں بحق
- وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس، نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک
- پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟
- بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا، درخواست سماعت کیلیے مقرر
- مودی کی ڈگری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ دہلی پر جرمانہ عائد
- پنجاب حکومت نے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعویٰ مسترد کردیا
- ’’خصوصی سلوک‘‘ نہیں چاہتا! ٹیم میں موقع دیا جائے، احمد شہزاد کا مطالبہ
- بھگدڑ سے ہلاکتیں؛ فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- بھارت میں انتہائی مطلوب سکھ رہنما نے نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام جاری کردیا
- مارچ میں افراط زر کی شرح 35.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی
- نئی قومی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، فیڈریشنز پر نئی پابندیاں
- لاہور؛ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، لڑکی بازیاب
- کوئٹہ: رمضان المبارک کے دوران مسالہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
فراغت سے پریشان وسیم خان کو ملازمت کی تلاش

پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹیو آئی سی سی میں جنرل منیجر بننے کوبھی تیار۔ فوٹو: پی سی بی
لاہور: فراغت سے پریشان وسیم خان کوبدستورملازمت کی تلاش ہے جب کہ پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹیو آئی سی سی میں کمتر عہدے جنرل منیجر پر بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹیو کی مسند پر بٹھائے جانے والے وسیم خان کو سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے بھی بیشتر اختیارات سونپ دیے تھے،انگلینڈ سے بلاکر عہدے پر فائز کیے جانے والے سی ای او نے پی سی بی کی ایک طاقتور شخصیت کے طور پر مختلف ملکوں میں گھومنے پھرنے کے سوا پاکستان میں بھی اختیارات کے لطف اٹھائے، رمیز راجہ نے بورڈ کی کمان سنبھالی تو ان کو استعفٰی دینا ہی پڑ گیا،اب ایک عرصے سے ان کو نئی ملازمت کی تلاش ہے۔
ذرائع کے مطابق انھوں نے آئی سی سی میں جنرل منیجر کی پوسٹ کیلیے درخواست جمع کرا دی ہے، ان کا نام شارٹ لسٹ میں بھی شامل ہے،وسیم خان کا انٹرویو آئندہ ہفتے دبئی میں ہوگا،ان کے مقابل دوسرے امیدوار سابق ویسٹ انڈین بیٹر ایڈرائن گریفتھ ہیں۔
یاد رہے کہ جیف ایلر ڈائس کو چیف ایگزیکیٹو آئی سی سی کی پوسٹ پر ترقی دیے جانے کے بعد سے جی ایم کی پوسٹ خالی ہے، ایلر ڈائس نے 8سال تک اس عہدے پر کام کیا تھا۔
اس سے قبل وسیم خان انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن کی جگہ لینے کیلیے بھی کوشاں تھے،البتہ اگر آئی سی سی میں بطور جی ایم ان کا تقرر ہوگیا تو وہ اس دوڑ سے باہر ہوجائیں گے،انگلش بورڈ کے عہدے کیلیے دیگر امیدواروں میں جونی گریو،گائے لیونڈر، رچرڈ بیون،کلیری کونر اور نیل سنوبال شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔