ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
اقتدار کے بھوکوں پرفرد جرم لگنی تھی،شیخ رشید:فوٹو:فائل

اقتدار کے بھوکوں پرفرد جرم لگنی تھی،شیخ رشید:فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ادارے نیوٹرل ہیں بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے۔ ملک میں جھاڑو پھرتے دیکھ رہا ہوں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 4 ماہ پہلے کہا تھا کہ الیکشن کرادو۔اس وقت ایک ہی حل ہے الیکشن، الیکشن اورالیکشن۔

انہوں نے کہا کہ جووزیراعظم اوروزیراعلی بننے جارہے ہیں وہ دونوں ملزم ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں پرفردجرم لگنی تھی۔عوام ملک میں مہنگائی کوبھلا کرعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔عوام میں عمران خان کی بات کومانا گیا ہے۔عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہوچکا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے حالات گھمبیرہورہے ہیں۔ دہشتگرد بھی پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔