قومی اسمبلی میں سعد رفیق کے حکومتی نشستوں پر فواد چوہدری سے راز و نیاز

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
خواجہ سعد رفیق فواد چوہدری کو نشست سے اٹھاکر الگ نشست پر بیٹھ گئے ، دونوں کے درمیان گفت و شنید ہوتی رہی۔

خواجہ سعد رفیق فواد چوہدری کو نشست سے اٹھاکر الگ نشست پر بیٹھ گئے ، دونوں کے درمیان گفت و شنید ہوتی رہی۔

 اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما سعد رفیق حکومتی بنچز پر آگئے اور فواد چوہدری اور شفقت محمود سے گپ شپ کرنے لگے۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا اور آدھا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

https://twitter.com/GFarooqi/status/1512679780432302080

وقفے کے دوران خواجہ سعد رفیق وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شفقت محمود سے گپ شپ کے لیے حکومتی بنچز پر آگئے۔ خواجہ سعد رفیق فواد چوہدری کی نشست پر آئے اور انہیں نشست سے اٹھاکر الگ نشست پر بیٹھ گئے۔ دونوں کے درمیان گفت و شنید جاری رہی۔

بلاول بھٹو بھی چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کا شکریہ ادا کرنے ان کی نشست پر پہنچ گئے۔

https://twitter.com/UsmanCh7575/status/1512689316115488769

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔