- رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو چھوڑے، خود ہی انتخابات کی تاریخ دیدے،لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
دنیا کی سب سے پتلی فلک بوس عمارت جو 1428 فٹ اونچی ہے

اس عمارت کی بنیاد کا رقبہ 400 مربع گز سے بھی کم ہے اور یہ اپنی چوڑائی کے مقابلے میں 24 گنا اونچی ہے۔ (تصاویر: متفرق ویب سائٹس)
نیو یارک سٹی: نیویارک سینٹرل پارک کے قریب حال ہی میں ایک نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوئی ہے جو 1428 فٹ اونچی اور 84 منزلہ ہونے کے باوجود اتنی پتلی ہے کہ دور سے دیکھنے پر کسی بانس جیسی نظر آتی ہے۔
اس کی بنیاد کا رقبہ 400 مربع گز سے بھی کم ہے، یعنی اس عمارت کی اونچائی، اس کی چوڑائی سے 24 گنا زیادہ ہے۔
’’اسٹینوے ٹاور‘‘ کہلانے والی یہ عمارت جدید ترین تعمیراتی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس میں دستیاب جگہ کا غیرمعمولی انداز سے استعمال کیا گیا ہے۔
فلک بوس ہونے کے باوجود، اسٹینوے ٹاور میں صرف 60 رہائشیوں کی گنجائش ہے جنہیں یہاں 82 فٹ لمبے سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر، خوبصورت ٹیرس اور پرائیویٹ ڈائننگ روم سمیت، زندگی کی درجنوں آسائشیں حاصل ہوں گی۔
البتہ ان آسائشوں کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اسٹینوے ٹاور میں ایک کمرے والے ’’اسٹوڈیو اپارٹمنٹ‘‘ (دڑبہ فلیٹ) کی قیمت 77 لاکھ 50 ہزار ڈالر (ایک ارب 44 کروڑ پاکستانی روپے) ہے جبکہ پینٹ ہاؤس ’’صرف‘‘ 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (13 ارب 29 کروڑ پاکستانی روپے) میں برائے فروخت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔