وہاب ریاض کی برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
دی ہنڈرڈ لیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ ہوا ہے،وہاب ریاض:فوٹو:فائل

دی ہنڈرڈ لیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ ہوا ہے،وہاب ریاض:فوٹو:فائل

 لاہور: فاسٹ بولروہاب ریاض نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید کردی۔

ایکسپریس نیوزسے گفتگو میں فاسٹ بولروہاب ریاض کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ گیا ہی نہیں توڈی پورٹ کیسے ہوگیا۔ لاہور میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں۔

وہاب ریاض کے کہنا تھا کہ دی ہنڈرڈ لیگ کھیلنے کے لئے معاہدہ ہوا ہے۔ اگست میں ہونے والے اس ایونٹ کے لئے ویزا پراسس ابھی شروع نہیں ہوا۔وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اچھی پرفارمنس کے لئے ٹریننگ کررہا ہوں کوشش ہوگی کہ جس اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے اس پرپورا اتروں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔