قومی اسمبلی کی بحالی؛ بالی ووڈ اداکارہ سوارہ بھاسکر بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی معترف

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
 پاکستان کے ساتھ بھارتی میڈیا بھی پاکستان کی سیاست میں آنے والے اتار چڑھاؤ کی بھرپور کوریج کررہا ہے فوٹوفائل

پاکستان کے ساتھ بھارتی میڈیا بھی پاکستان کی سیاست میں آنے والے اتار چڑھاؤ کی بھرپور کوریج کررہا ہے فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے قومی اسمبلی کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہا ہے۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دینے اور قومی اسمبلی کو 3 اپریل کی حیثیت سے بحال کرنے کا تاریخی فیصلہ سنایا تھا۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا بھی پاکستان کی سیاست میں آنے والے اتار چڑھاؤ کی بھرپور کوریج کررہا ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ بھارتی فنکار بھی پاکستانی سیاست میں گہری دلچسپی لینے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں زرتاج گل جیسی سیاستدان کیوں نہیں؟ کمال آر خان زرتاج گل کے مداح

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے ملک اور اپنے لوگوں کے لیے کھڑی ہوئی نہ کہ حکومت کے لیے۔ تو بظاہر ایسا ممکن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔