- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز کے سبب نئے ریکارڈز کا انبار لگ گیا
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
- ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
اس سے پہلے مزید نقصان ہو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں مسلسل تاخیری حربے استعمال ہونے پر حکمراں جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اس خوف میں مبتلا دماغی مریض کے ہاتھ میں ماچس ہے جس سے یہ ہر طرف آگ لگانا چاہتا ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کر دے، اس کو گرفتار کرنا چاہیے، ۲۲ کروڑ کی قسمت ایسے ہیجانی شخص کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔
اس خوف میں مبتلا دماغی مریض کے ہاتھ میں ماچس ہے جس سے یہ ہر طرف آگ لگانا چاہتا ہے۔ اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کر دے، اس کو گرفتار کرنا چاہیے۔ ۲۲ کڑوڑ کی قسمت ایسے ہیجانی شخص کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2022
’عمران خان نے اپنی کھال بچانے کے لئے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے‘
اس سے قبل صدرمریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی کھال بچانے کے لئے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے۔
ٹوئٹرپرجاری بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہوش وحواس کھودینے والے شخص کو ملک میں تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دینی چاہئیے۔ یہ مذاق نہیں ہے۔ عمران خان سے وزیراعظم یا سابق وزیراعظم جیسا برتاؤ نہیں ہونا چاہئیے۔
One person who is not in his senses anymore cannot be allowed to wreak havoc & bring the entire country down. This is not a joke. He should not be treated as PM or ex PM, he must be treated as a PSYCHOPATH who just to save his own skin is holding the entire country hostage. Shame
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2022
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کونفسیاتی مریض کے طورپرلینا چاہئیے جس نے اپنی کھال بچانے کے لئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے جوشرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال کا سامنے کرنے سے خوف زدہ شخص کی وجہ سے پورا ملک مفلوج ہوگیا ہے۔ ملک کے 22 کروڑ عوام ایک ہفتے سے حکومت سے محروم ہیں۔ یہ آئین کی کھلی خلاف ورزی اورسپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام نہ کرنا ہے اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔