- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 200 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
تحریک انصاف کے بہت سارے طالبعلم ہماری یونیورسٹی کے ہیں، آصف زرداری

live
اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی یونیورسٹی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، تحریک انصاف کے بہت سارے اسٹوڈنٹس ہماری یونیورسٹی کے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی کو آرڈر آف دی ڈے پر توجہ دلانا چاہوں گا، کہ آج ووٹنگ کا دن ہے، میں بنگلہ دیش سے کہانی شروع کر کے کہاں ختم کروں، میں پرسنل نہیں ہونا چاہتا، اکثر لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں، جذباتی ہو کر کہتے ہیں کہ ان کی بندوق کی نالی پر میں ہوں، لیکن میں جذباتی نہیں ہوتا، یہاں پر کسی کا لیڈر کہتا ہے میں اس کی بندوق کی نالی پر ہوں، یہ شکاری بھی ہیں، کھلاڑی بھی ہیں تو پھر رونا کس بات کا ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہاں سیاسی یونیورسٹی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، تحریک انصاف کے بہت سارے اسٹوڈنٹس ہماری یونیورسٹی میں ہیں، اور اس طرف ان کے پاس بہت سے طالب علم ہے جو ہماری یونیورسٹی سے ہی گئے ہیں جو ایک دن واپس آجائیں گے۔
سابق صدر نے کہا کہ یہ کون سی ایکسپورٹ کی بات کر رہے ہیں، وہ تو میں چھوڑ کر گیا تھا، ڈالر کا ریٹ کا انہوں نے کیا حال کردیا ؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ان لوگوں کو پتا ہی نہیں ہے، انہیں سمجھ نہیں آتا یہ کیا باتیں ہیں یہ کیا راز ہے، کون سی عالمی سازش ہے اور کون کیا کررہا ہے، اگر میں نے کوئی کالم یا کتاب لکھی تو اس میں سب ذکر کردوں گا۔
آصف زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری اتنی عرض ہے کہ آج ووٹنگ کا دن ہے ووٹنگ کروائیں، میں نہیں چاہتا کہ آپ کے خلاف سپریم کورٹ جائیں اور کہیں کہ اسپیکر نے عدالت کا حکم نہیں مانا اور ووٹ نہیں کرایا، ہمیں پاکستان مین رہنا ہے ہم نے تعلقات بھی رکھنے ہیں، ہم سیاسی لوگوں کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرتے بات کریں گے، سوائے ایک شخص کے ہم ہر فورس کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، ہم پاکستان کی خاطر بات چیت کرسکتے ہیں، ماسوائے ایک شخص کے اس طرف بیٹھے بہت سے لوگوں سے بات چیت ہوسکتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آصف زرداری کو جواب میں کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اجلاس چلاؤں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔