جعلی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والا افغان باشندہ گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 پشاور: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پاکستانی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی پاکستانی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے افغان باشندے کو باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار کیا، ملزم کا تعلق افغان صوبے کنڑ سے ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ افغان ملزم نجی ائیر لائن کے زریعے دوہا جا رہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔