عسکری کمان کی ممکنہ تبدیلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ثاقب بشیر  ہفتہ 9 اپريل 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں عسکری کمان کی ممکنہ تبدیلی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیا وزیراعظم کے پاس آرمی چیف کو ٹھوس وجوہات کے بغیر ہٹانے کا اختیار ہے؟۔

درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم کا کوئی بھی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہو گا، کیا وزیراعظم سیاسی مقاصد کیلئے آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا سکتا ہے؟۔

مزید پڑھیں: غیر معمولی سیاسی صورت حال، سپریم کورٹ کے دروازے رات 12 بجے کھولنے کا حکم

ذرائع کے مطابق درخواست دائر ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں کچھ دیر بعد سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ قبل ازیں انہوں نے رات گئے عدالت اور کورٹ روم نمبر ون کھولنے کا حکم جاری کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔