ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ؛ سرکاری افسران کی بیرون ملک روانگی این او سی سے مشروط

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: 

ملک میں رونما ہونے والی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ سرکاری افسران کو بغیر این او سی بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسری جانب اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے تمام افسراان کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

 دوسری جانب راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گی، راولپنڈی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں اور راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گی۔

 علاوہ ازیں راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں تعینات نائیٹ شفٹ عملے کو حاضری پوری رکھنے کی ہدایت کردی، راولپنڈی اڈیالہ جیل کے داخلی و خارجی دروازوں کا عملہ بھی طلب کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔