- مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد
- سکھر میں معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج
- بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا
- نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی
- پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دیدیا، گرفتاری کیلیے چھاپے
- اسلحہ کی آن لائن فروخت، سی ٹی ڈی نے گروپ کا سراغ لگا لیا
- پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب طلب
- سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان، اسکولز بند
- کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
تیونس کے سمندر میں دو کشتیاں ڈوبنے سے 13 تارکین وطن ہلاک

حالیہ چند ماہ کے دوران بحیرہ روم میں ڈوب کر درجنوں تارکین وطن ہلاک ہوچکے ہیں (فوٹو، فائل)
تیونس سٹی: افریقی ملک تیونس کی سمندری حدود بحیرہ روم میں دو کشتیاں سمندر بُرد ہوگئیں جس کے نتیجے میں 13 تارکین وطن ہلاک اور دس سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کشیوں میں سوار مہاجرین غیرقانونی طور پر یورپ داخل ہونے کی کوشش میں تیونس کے سمندر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں 19 تارکین وطن کو ریسکیو کیا گیا، ہلاک افراد میں 4 خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔
حالیہ چند ماہ کے دوران کشتیوں کے ذریعے یورپی جانب کی کوشش میں درجنوں مہاجرین تیونس کے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق زیادہ تر تارکین وطن لیبیا اور تیونس کے سمندر جو بحیرہ روم کا حصہ ہیں سے ہوتے ہوئے اٹلی جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ افریقہ اور مشرقی وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی غربت کے باعث بہترین زندگی کی خواب لیے سیکڑوں تارکین وطن ہر سال غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے یورپ جانے کی کوشش میں مارے جاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔