جمہوریت بہترین انتقام ہے، بلاول بھٹو زرداری 

ویب ڈیسک  اتوار 10 اپريل 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘، پاکستان میں پہلی بارعدم اعتماد کامیاب کرکے تاریخ رقم ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہی کے دن شہید بی بی نے جلاوطنی ختم کرکے ضیا کے خلاف تحریک شروع کی تھی، آج ہم پرانے پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو پیغام ہے کہ کوئی چیز ناممکن نہیں کیونکہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بارعدم اعتماد کامیاب کرکے تاریخ رقم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم پرانے پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہیں، نوجوانوں کو پیغام ہے کہ کوئی چیز ناممکن نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔