- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
چار ملکی ٹورنامنٹ؛ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کی قدر گھٹنے کا خدشہ ستانے لگا

تجویز کے حوالے سے انگلینڈ نے پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملا لیا،رمیز آج بریفنگ دیں گے۔ فوٹو:فائل
لاہور: سالانہ چار ملکی ٹورنامنٹ سے آئی سی سی کو ورلڈکپ کی قدرگھٹنے کا خدشہ ستانے لگا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے 4ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے میچ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریفوں کے مقابلے نے ناظرین کی تعداد کے ریکارڈز توڑ دیے تھے،اسی طرح کی ایک جنگ ایشز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین بھی دیکھی جاتی ہے،ان چاروں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے تو شائقین کو پاک بھارت مقابلے زیادہ دیکھنے کے مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 4بڑی ٹیموں میں مسابقتی کرکٹ سے مالی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا جو ان ملکوں میں کرکٹ کے فروغ میں استعمال ہوسکے گی،اس حوالے سے پی سی بی نے پیپر ورک تیار کرلیا تھا، مجوزہ فنانشل ماڈل کے تحت آمدنی کا تخمینہ 650ملین امریکی ڈالر لگایا گیا۔
ایک غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی اس منصوبے پر اپنی بریفنگ اتوار کو آئی سی سی اجلاس میں پیش کریں گے، مجوزہ فنانشل ماڈل میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ آمدنی سے ایسوسی ایٹ ممبرز کو فنڈز دینے کا فارمولا بھی طے کیا جاسکتا ہے۔
رمیز راجہ کی بریفنگ سے قبل ہی آئی سی سی فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی ممبرز کا خیال ہے کہ کثیر ملکی ٹورنامنٹس سے ورلڈکپ کی قدر میں کمی آئے گی، چیف ایگزیکیٹو کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ 4ملکی ٹورنامنٹ کے بارے میں 2طرح کی آرا موجود ہیں،سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی 3سے زیادہ ملکوں کی ایونٹ کو کرانے کیلیے آئی سی سی آئین میں تبدیلی کی ضرورت ہوگی۔اسی کے ساتھ حمایت میں بھی کچھ آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
جمعے کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے 4ملکی ٹورنامنٹ کیلیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے، چیف ایگزیکیٹو ٹام ہیریسن نے کہا کہ ممبرز کو مناسب دستیاب ونڈو میں 4ملکی ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ ابھی تک آئی سی سی قوانین میں زیادہ سے زیادہ 3ملکی ٹورنامنٹ کرایا جاسکتا ہے،ای سی بی کے اس موقف سے پی سی بی کی مہم کو تقویت مل گئی،آئی سی سی مینجمنٹ کیلیے انگلش بورڈ کی رائے کو نظر انداز کرنا آسان نہیں ہوگا،ای سی بی کو ویسٹ انڈیز سمیت دیگر بورڈز کی حمایت بھی حاصل ہوئی ہے۔
قبل ازیں کرکٹ آسٹریلیا نے رمیز راجہ کے منصوبے کو گرین سگنل دیا تھا، البتہ بھارتی کرکٹ بورڈ سمیت چند ملکوں کی جانب سے سردمہری دکھائے جانے کا امکان ہے،بی سی سی آئی کی پہلی ترجیح آئی پی ایل کی کامیابی رہی،اس کیلیے وہ فیوچر ٹور پروگرام پر بھی اثر انداز ہوجاتا ہے،اسی لیے ابھی تک بھارتی بورڈ حکام کی جانب سے 4ملکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے ایک لفظ بھی سننے کو نہیں ملا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔