- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
بنوں میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس ضلع بنوں کی مشترکہ کارروائی۔ فوٹو : فائل
پشاور: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس ضلع بنوں نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ ہوید کے حدود علاقہ زندی فلک شیر میں مشترکہ کارروائی کی۔
دوران آپریشن چھاپہ مار ٹیموں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر جوابی فائرنگ میں 05 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے 03 عدد کلاشنکوف بمعہ 12عدد میگزینز، پستول 9ایم ایم، پستول 30بور بمع میگزین اور کافی تعداد میں کارتوس اور 03 بنڈولوئر شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف قسم کارڈز، موبائل فونز، ایک عدد آئی ای ڈی نصب شدہ سی ڈی 70 موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوئے۔
دیگر دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
مذکورہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔
View this post on Instagram
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔