کوئٹہ میں کوئی بھی رمضان سستا بازار نہ لگایا جاسکا، من مانے اضافہ سے خریدار پریشان

ویب ڈیسک  اتوار 10 اپريل 2022
شہریوں کی صوبائی حکومت سے قیمتوں میں اضافے پر نوٹس لینے کی اپیل  ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

شہریوں کی صوبائی حکومت سے قیمتوں میں اضافے پر نوٹس لینے کی اپیل ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 کوئٹہ: ماہ مقدس میں شہر کے کسی بھی مقام پر کوئی بھی سستا بازار نہ لگایا جا سکا جس سے خریدار شدید پریشان ہیں۔

کوئٹہ شہر میں رمضان سستا بازار نہ لگائے جانے سے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا جس سے خریداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ٹماٹر 160روپے فی کلو تک فروخت کئے جارہے ہیں جب کہ برائلر مرغی 440 روپے تک فی کلو پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

شہریوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر نوٹس لیا جائے اور رمضان سستا بازار لگایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔