بھارتی ایئرپورٹ پر عائشہ تاکیہ نسلی تعصب کا شکار

ویب ڈیسک  اتوار 10 اپريل 2022
عائشہ کو ’گووا‘ ایئرپورٹ پر نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا (فوٹو، فائل)

عائشہ کو ’گووا‘ ایئرپورٹ پر نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا (فوٹو، فائل)

 ممبئی: بھارت کی سابق اداکارہ عائشہ تاکیہ کو ’گووا‘ ایئرپورٹ پر افسران کی جانب سے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا اور ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گووا ایئرپورٹ پر عائشہ تاکیہ سے ہونے والی بدتمیزی پر ان کے شوہر فرحان اعظمی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کے خلاف آواز بلند کی، انہوں نے دو افسران کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

فرحان اعظمی نے کہا کہ ایئرپورٹ پر افسران نے میری بیوی کو چھونے کی کوشش کی اور مغلظات بھی بکیں، میں بیوی اور اپنے بیٹے کے ساتھ گووا سے ممبئی آرہا تھا تو اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ افسران نے بدتمیزی کرتے ہوئے مجھے اپنی فیملی سے الگ کرکے دوسری لائن میں کھڑا کردیا تھا۔ سابق اداکارہ کے شوہر نے افسران کے خلاف حکام کو شکایت درج کرا دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔