- ترکیہ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 15 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
متحدہ اپوزیشن کا قائد ایوان کے لیے شہباز شریف کی حمایت کا اعلان

متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کی فائل فوٹو
اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے قائد ایوان کے لیے شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے آصف علی زرادری، مولانا فضل الرحمان، اخترمینگلم خالد مگسی سمیت اتحادی جماعتوں سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے سیاسی رہنماوں کو عدم اعتماد کی کامیابی پر مبارک باد دی۔
شہباز شریف کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ایم کیو ایم سے ملاقات کیلیےلاجز پہنچے اور متحدہ رہنماؤں سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے ایم کیو ایم کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں وزیراعظم نامزدگی میں بھی ساتھ دینے اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
بعد ازاں شہباز شریف نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے سربراہ خالد مگسی سے ملاقات کی اور عدم اعتماد، قائد ایوان پر حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ مسلم لیگ ن نے صدر نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں: نئے قائد ایوان کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور
بعد ازاں میاں شہباز شریف وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کےلیے اُن کی رہائش گاہ پر پہنچے۔
سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا. دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو یقینی بنانے کی جدوجہد پر شکریہ ادا کیا۔
صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف کے درمیان عوامی مفادات پر اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کا عزم کا اظہار کیا گیا، سابق صدر آصف علی زرداری،،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف کے درمیان انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ علاوہ ازیں جے یو آئی کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے بھی قائد ایوان کے لیے شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔