- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- مرحوم پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- نمائشی میچ؛ پشاور زلمی کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
ملک کا نیا وزیراعظم کون؟ قومی اسمبلی میں انتخاب آج ہوگا

وزیراعظم منتخب ہونے کے لئےامیدوارکا172ووٹ حاصل کرنا ضروی ہے:فوٹو:فائل
اسلام آباد: پاکستان کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج ہوگا، قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کیلیے متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کو متفقہ امیدوار نامزد کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو مقابلے کے لیے میدان میں اتارا ہے۔
انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے گئے، شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے قانونی ضابطے پورے کر کے اپنے اپنے کاغذات جمع کرائے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا اور انہیں مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو مقدمات کا سامنا ہے، ایسے میں وہ قائد ایوان منتخب نہیں ہوسکتا، اُن کے اعتراض کو مسترد کردیا گیا۔ بعد ازاں کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد دوپہر تین بجے تک اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: متحدہ اپوزیشن کا قائد ایوان کے لیے شہباز شریف کی حمایت کا اعلان
قائد ایوان کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں تمام اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور پھر کامیاب ہونے والا امیدوار رات 8 بجے وزیراعظم کا حلف اٹھائے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایوان کی کارروائی کے دوران قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، میاں شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں آمنے سامنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قائد ایوان کے لیے شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی کسی بھی جماعت نے سپورٹ نہیں کی اور منحرف اراکین بھی اپوزیشن کے امیدوار کے حامی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے قائد ایوان کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میںعمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، جس کے بعد قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے طلب کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔