جہانگیر ترین 16 اپریل کو پاکستان واپس پہنچیں گے

میاں اسلم  پير 11 اپريل 2022
جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے۔ فوٹو : فائل

جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لندن سے لاہور واپس پہنچیں گے۔

رہنما ترین گروپ عون چوہدری نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے اور 15 اپریل کی لندن سے لاہور کی ٹکٹ بک کر والی ہے۔

عون چوہدری نے کہا کہ گروپ کے تمام ارکان جہانگیر ترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

جہانگیر ترین وطن واپسی پر علیم خان، چوہدری سرور، اسد کھوکھر اور دیگر سے ملاقات کریں گے جبکہ جہانگیر ترین، چوہدری محمد سرور اور علیم خان آئندہ سیاست کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بھی دے سکتے ہیں۔

جہانگیر ترین متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ شہبازشریف سے بھی ملاقات ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔