ایوارڈ یافتہ بھارتی اداکار چل بسے

ویب ڈیسک  پير 11 اپريل 2022
بالی وڈ اسٹارزنے شیوسبرامنیم کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا:فوٹو:فائل

بالی وڈ اسٹارزنے شیوسبرامنیم کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ کے ایوارڈ یافتہ سینئراداکار اوراسکرین رائٹرشیوسبرامنیم ممبئی میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شیوسبرامنیم نے پرندے، ٹواسٹیٹ، ہزاروں خواہشیں ایسی اورمتعدد دیگرفلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔ شیوسبرامنیم نے بہترین اداکاری پر2مرتبہ فلم فئیرایوارڈ جیتا۔

بالی وڈ کے اداکاروں اورفلم میکرز نے شیوسبرامنیم کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسے فلم انڈسٹری کے لئے بڑا نقصان قراردیا۔ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کردی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔