- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کسی چور ڈکیت کو پروٹوکول نہیں دے سکتا، عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے استعفے کا اعلان کرتا ہوں، گورنر سندھ. فوٹو:فائل
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا ہے۔
اس سے قبل گورنر عمران اسماعیل نے عمران خان سے اظہار یکجہتی اور نئی حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی وہ عہدہ چھوڑ دیں گے کیوں کہ وہ کسی صورت شہباز شریف کو ’سر‘ نہیں بول سکتے کیونکہ ان کے ’چپڑاسی مقصود‘ کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے تھے اب وزیراعظم بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ شہبازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتے اور گورنر ہاؤس سے ذاتی رہائشگاہ شفٹنگ کا عمل ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گا، مستعفی گورنر سندھ نے اپنے استعفے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بیرونی سازش کا ذکر کیا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ رات بارہ بجے عدالتوں کے دروازے کھل گئے، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے باہر قیدیوں کی گاڑی کھڑی کی گئیں، ہمیں دھمکا جارہا تھا، عمران خان کراچی کی وجہ سے وزیر اعظم بنے اور یہی ان چور ڈکیتوں سے برداشت نہ ہوا، شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ساری قوم امریکا کے آگے جھک جائے، لیکن آج پورا پاکستان اردگان کی طرح عمران خان کے لیے باہر نکل آیا ہے، وعدہ کریں جب عمران خان کال دیں باہر نکلیں گے۔ گورنر عمران اسماعیل نے مظاہرین کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کا لائیو ترانہ گایا میرا باس عمران خان ہے ایسی گورنری پر لعنت بھیجتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔