لاہورمیں ڈمپر نے بچوں کو کچل ڈالا 3 بچے جاں بحق ایک زخمی

دو جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ شاہد اور منیب احمد کی نام سے ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک April 11, 2022
دو جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ شاہد اور منیب احمد کی نام سے ہوئی ہے، پولیس ۔ فوٹو:ایکسپریس

اچھرہ کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لاہور کے علاقے اچھرہ میں ڈمپر نے راہ چلتے بچوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں، دو جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ شاہد اور منیب احمد کی نام سے ہوئی ہے، اور تیسرے کی شناخت نہیں ہوسکی، جب کہ زخمی بچے کی شناخت ذکریا الیاس کے نام سے ہوئی ہے جو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ بچے اچھرہ کے علاقہ احاطہ مولچند کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور احمد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں