نیویارک ٹائمز اسکوائر پر زوردار دھماکا، بھگدڑ مچ گئی

ویب ڈیسک  پير 11 اپريل 2022
نیویارک ٹائمز اسکوائر دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا:فوٹو:سوشل میڈیا

نیویارک ٹائمز اسکوائر دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا:فوٹو:سوشل میڈیا

 نیویارک: امریکی شہرنیویارک کے ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ٹائمز اسکوائرپرزوردار دھماکہ ہوا جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوربھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ علاقے میں موجود 3 گٹروں میں گیس بننے کے باعث ہوا۔ دھماکے کے بعد تینوں گٹروں میں آگ لگ گئی۔فائربریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پالیا۔

https://twitter.com/rawsalerts/status/1513300995656269832?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1513300995656269832%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fenglish.alarabiya.net%2FNews%2Fworld%2F2022%2F04%2F11%2FManhole-explosion-in-New-York-s-Times-Square-triggers-mass-panic

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق علاقے کوگھیرے میں لے کرٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دھماکے کےبعد لوگوں کوافراتفری میں بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔