سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین لاہور میں انتقال کرگئے

اسپورٹس رپورٹر  پير 11 اپريل 2022
وہ کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

وہ کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

 لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین لاہور میں انتقال کرگئے جن کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

لاہور کے علاقے اسلامیہ پارک کے رہائشی 46 سالہ اسپنر محمد حسین نے دو ٹیسٹ اور چودہ ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

وہ کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف اور سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر میاں محمد اسلم نے محمد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے 8اکتوبر 2020 کو انکی سالگرہ پر کی جانے والی ٹویٹ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔