گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے استعفی دے دیا

ویب ڈیسک  پير 11 اپريل 2022
شاہ فرمان نے دستخط کرکے اپنا استعفی صدر مملکت پاکستان عارف علوی کو بھجوا دیا۔

شاہ فرمان نے دستخط کرکے اپنا استعفی صدر مملکت پاکستان عارف علوی کو بھجوا دیا۔

 پشاور: گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے۔ شاہ فرمان نے اپنے استعفے پر دستخط کرکے اسے صدر مملکت پاکستان عارف علوی کو بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا مستعفی ہونے کا اعلان

گزشتہ روز شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑ دوں گا، ان کے بطور وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن اپنا استعفی بجھوا دوں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔