اُمید ہے شہباز شریف ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک  پير 11 اپريل 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

شاہد آفریدی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو پاکستان کا 23 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکال سکیں گے۔ 

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ’اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے‘۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1513511704600190978

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔