شیخ رشید استعفیٰ دیں گے یا نہیں، خوابوں والی سرکار کی نئی پیشگوئی

اسٹاف رپورٹر  پير 11 اپريل 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 کراچی: شیخ رشید قومی اسمبلی سے استعفی دیں گے یا نہیں، خوابوں والی سرکار منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواب کے ذریعے اپنی پیش گوئیوں سے مشہور سندھ کے وزیر زراعت منظور حسین وسان نے شیخ رشید کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے یا نہ ہونے سے متعلق خواب دیکھا ہے۔

منظور حسین وسان نے اپنی پیشگوئی میں کہا ہے کہ ممکن ہے شیخ رشید قومی اسمبلی سے استعفی نہیں دیں کیوں کہ شیخ رشید دوسروں کو استعفی کا کہہ کر خود مستعفی ہونے کا ڈرامہ کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔