عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے پر حریم شاہ جذباتی ہوگئیں

ویب ڈیسک  پير 11 اپريل 2022
ٹک ٹاکر کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی (فوٹو، فائل)

ٹک ٹاکر کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی (فوٹو، فائل)

 کراچی: عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ رو پڑیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے پر حریم شاہ اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کے جذباتی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹک ٹاک اسٹار نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ عمران خان کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے۔

ادھر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اداکارہ حریم فاروق، فلم اسٹار شان شاہد اور گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر فنکار بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہیں۔

گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جس پر کئی اداکار واداکارائیں عوامی مظاہرے کی تعریف کرتے نظر آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔