- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
ٹانگ گنوانے کے بعد مصری پیراک نے دونئے ریکارڈ قائم کردیئے

31 سالہ مصری نوجوان عمر حجازی نے ایک ٹانگ سےمحرومی کے باوجود دو نئے ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ فوٹو: سی این این
اسکندریہ: مصر نے باہمت پیراک نے گھٹنے سے اوپر نصف ٹانگ گنوانے کے باوجود بھی اپنی کوشش جاری رکھی اور اب وہ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے دو اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔
31 سالہ عمرحجاز نے سب سے پہلے ’ ایک سانس میں پانی کے اندر طویل ترین فاصلہ طے کرنے‘ اور ’فنز کے ساتھ ایک ہی سانس میں طویل ترین فاصلہ طے کرنے ‘ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ ان دونوں ریکارڈ کی تصدیق گنیز بک اتنظامیہ نے بھی کی ہے۔
عمر نے ایک سانس بھر کر 185 فٹ طویل سفر طے کیا تھا۔ پھر پیرپر پنکھ لگا کر تیرنے کی کوشش کی اور اس میں251 فٹ کا فاصلہ طے کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اپنی کامیابی پر وہ بہت مسرور ہیں اور انسٹاگرام پر لکھا کہ ان کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ انہیں دوستوِں ، گھروالوں اور اپنے معاون کوچ کی طرف سے بہت مدد، تائید اور محبت حاصل ہے۔
2015 میں وہ بینک سے وابستہ تھے کہ وادی سینا میں ان کی موٹرسائیکل کو حادثہ ہوا اور ایک گاڑی ٹانگ پر چڑھنے سے وہ ہمیشہ کے لیے اس سے محروم ہوگئے۔ ٹانگ کٹنے کے بعد انہیں کئی ہفتے تک ہسپتال میر رہنا پڑا لیکن ان کی زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی جن میں معمولاتِ زندگی اور غسل خانے تک جانا بھی شامل تھا۔
عمر کے سامنے ہمت کی کئی مثالیں تھیں جن میں ایک وھیل چیئرتک محدود کویتی فیصل الموساوی تھے جنہوں نے اسکوبا ڈائیوگن میں نام بنایا تھا۔ دوسری مثال لبنان کے درین دربار کی تھی جو ایک ٹانگ سے محروم ہوتے ہوئے بھی دیوار پر بیٹھنے کا ایک عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
انہوں نے تیراکی سیکھنا شروع کی اور اپنی محرومی، یاسیت اور غصے کا اظہار خوب محنت کرکے کیا۔ اس کے بعد خود ان کے بدن نے عمر حجازی کا ساتھ دیا اور اب ان کے صلاحیت سے خود دنیا حیران ہے اور وہ دو نئے ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔