- لڑکیوں کی تعلیم؛ طالبان سے مذاکرات کیلیے قطر کے خصوصی ایلچی کابل پہنچ گئے
- آن لائن ٹکٹوں سمیت ریلوے نے پورا نظام رابطہ ایپ پر منتقل کر دیا
- حکومت کا بین الاقوامی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پرایکسائز ڈیوٹی لگانے پرغور
- مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد
- سکھر میں معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج
- بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا
- نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی
- پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دیدیا، گرفتاری کیلیے چھاپے
- اسلحہ کی آن لائن فروخت، سی ٹی ڈی نے گروپ کا سراغ لگا لیا
- پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب طلب
- سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان، اسکولز بند
- کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا اسمبلیوں کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان

—فائل فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کے لئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق آج سے ملک بھر میں کہیں بھی کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائےگا، تمام صوبوں کے لئے حلقہ بندی کمیٹوں کی تشکیل 16 اپریل 2022تک کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام چیف سیکرٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر ز کو حلقہ بندی کے کام کے لئے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 11 اپریل 2022 سے 26 اپریل 2022 تک مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات کی فراہمی کی جائے گی، 20 اپریل 2022 سے 24 اپریل 2022 تک حلقہ بندی کمیٹوں کی ٹریننگ کی جائے گی جبکہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 28 مئی 2022کو کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیش کے مطابق 29 مئی 2022 سے 28 جون 2022 تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام اپنے اعتراضات اور سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے، الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی 2022سے 30جولائی 2022 تک انجام دے گا، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3اگست 2022کو شائع کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔