اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے سر راہ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  پير 11 اپريل 2022
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے (فوٹو، فائل)

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے (فوٹو، فائل)

 کراچی: پولیس نے شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے سر راہ دست درازی کرنے والے ایک اور ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے نامناسب حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ اس حوالے سے ترجمان ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان بازار پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد فوری کارروائی کی۔

پولیس نے بتایا کہ راہگیر خواتین سے دست درازی کرنے والے ملزم محمود کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے نامناسب حرکت کرنے والا ایک ملزم گرفتار ہوچکا ہے جبکہ اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ بلدیہ ٹاؤن سے بھی رپورٹ ہوا تھا اور پولیس نے مذکورہ ملزم کو بھی گرفتار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔