- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
- پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں
- کراچی؛ ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی میں مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل
- اگر پاکستان ڈیفالٹ کرگیا تو ممکنہ منظرنامہ کیسا ہوگا؟
- لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید
ایف ڈی اے نے دل کی دھڑکن ناپنے کیلیے فٹ بٹ واچ کی منظوری دیدی

ایف ڈی اے نے فٹ بٹ کو دل کی دھڑکن کی ایک کیفیت ناپنے کےلیے باضابطہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ فوٹو: دی ورج
کیلفورنیا: ایپل واچ سمیت کئی فِٹ بِٹ آلات بطورِ خاص دل کی دھڑکن ناپنے کے لیے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایف ڈی اے) کی منظوری کے منتظر تھے۔ اب ادارے نے باضابطہ طور پر اسے ’پیسوو ہارٹ ردم مانیںٹرنگ‘ کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔
نئی ٹیکنالوجی کے تحت فِٹ بِٹ وقفے کے ساتھ دن میں کئی مرتبہ دل کی دھڑکن اور اس میں اتارچڑھاؤ کو نوٹ کرتا ہے اور کسی خطرناک کیفیت کی صورت میں دیکھتا ہے کہ کیا دل کی کیفیت متاثر ہورہی ہے؟ اسے ہم آرٹیریئل فِبلریشن کہا جاتا ہے۔یہ کیفیت ایک جانب تو مریض کو فالج تک لے جاسکتی ہے اور دوم ان کو جان کے لالے بھی پڑسکتے ہیں۔
فِٹ بٹ سافٹ ویئر سے خود مریض بھی اپنی کیفیات جان سکتے ہیں ورنہ یہ بھی ممکن ہے کہ آلہ پس منظر میں رہ کر دل کی کیفیت اور دھڑکن نوٹ کرسکتا ہے۔
فٹ بٹ نے 2020 میں یہ فیچر پیش کیا تھا۔ اسے کئی افراد پر آزمایا گیا تو اس نے 98 فیصد درستگی سے دل کی بے ترتیب دھڑکن کے کئی کیس شناخت کئے اور ان مریضوں کی جان بچانا ممکن ہوئی۔ پھر ایپل واچ میں اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد ایپل نے اپنے فٹ بٹ کے لیے بار بار ایف ڈی اے سے رابطہ کرتی رہی تھی۔ دو ماہ قبل ایپل نے دوبارہ ایف ڈی اے سے درخواست کی تھی کہ وہ نئے مصدقہ ثبوت کی روشنی میں اسے عام استعمال کی منظوری دیدے۔
اگرچہ اب بھی فٹ بٹ آلات روایتی آلات کے مقابلے میں قدرے مؤثر نہیں لیکن اس سے خطرناک مواقع کی نشاندہی کرکے مریض فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال جاسکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ فٹ بٹ پہننے سے دل کے مریض آٹریئل فبلریشن کو فوری طور پر شناخت ضرورکرسکتے ہیں۔ اس طرح دل کی کفییت پر مسلسل نظر رکھی جاسکتی ہے۔
فٹ بٹ نے اعلان کیا ہے کہ منظوری کے بعد سب سے پہلے اسے امریکی عوام کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔