کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 11 اپريل 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 کراچی: سرجانی میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ محمد معصب پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق سینے میں گولی لگنے سے نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مقتول کی نماز جنازہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ون میں ادا کردی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور واقعہ پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔